سری لنکا نے کرکٹ ورلڈکپ 2023ء کیلئے کوالیفائی کرلیا
سری لنکا نے 13ویں ایک روزہ فارمیٹ کے کرکٹ ورلڈکپ 2023ء کےلیے کوالیفائی کرلیا۔
زمبابوے میں جاری آئی سی سی کوالیفائی مرحلے کے اہم میچ میں سری لنکا نے زمبابوے کو 9 وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی جگہ پکی کرلی۔
میزبان زمبابوے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 165 پر ڈھیر ہوگئی، شان ولیمز 56 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔
یہ بھی پڑھیں نوازشریف اگست میں پاکستان آئیں گے ، عابد شیر علی کا بڑا دعویٰ
سری لنکا نے ہدف کا تعاقب ایک وکٹ کے نقصان پر 101 گیندوں قبل ہی کرلیا اور فتح کے ساتھ ہی ورلڈ کپ 2023ء میں پہنچ گئی۔
سری لنکا نے کرکٹ ورلڈکپ 2023ء کیلئے کوالیفائی کرلیا
یہ بھی پڑھیںں ایف سی چیک پوسٹ پر ہینڈ گرینڈ حملہ، 3 پولیس اہلکار شہید
کوالیفائی مرحلے کے سپر 6 میں اب تک سری لنکا کے مجموعی طور پر 8 پوائنٹس ہیں۔
اس فہرست میں دوسرے نمبر پر زمبابوے ہے، جس کے سپر 6 میں اب تک 6 پوائنٹس ہیں۔
زمبابوے کا اگلا مقابلہ اسکاٹ لینڈ سے ہے، جس کے سپر 6 میں اب تک 4 پوائنٹس ہیں۔
