چین میں ایک 21 سالہ خاتون سوشل میڈیا ایکٹوسٹ 90 کلو وزن کم کرنے کا چیلنج پورا کرنے کے جنون میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق معروف چینی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ "کئی ہووا” نے وزن کم کرنے کے ایک ایسے چیلنج کیمپ میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے شرکا کو سخت ورزش اور کھانے پینے کی عادات بدل کر 90 کلو وزن کم کرنا تھا۔ چینی خاتون ’کُئی ہووا‘ کا وزن 187 کلو تھا جس نے دوران سرگرمی کیمپ کی 100 سے زیادہ ویڈیوز اپ لوڈ کی تھیں جن میں وہ دل، اور پٹھوں کو مضبوط کرنے کی سخت ترین ورزش اور ویٹ لفٹنگ وغیرہ سے آگاہ کرتی تھی ۔اسی دوران ایک دن اس کی اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے والدین نے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری بچی دنیا سے بہتر مقام پر چلی گئی۔ دوسری طرف ورزش کے شوقین افراد نے دعویٰ کیا کہ ’’کُئی ہووا‘‘ نے صرف 6 ماہ میں 80 پاؤنڈ وزن کم کر لیاتھا۔ تاہم ان کی موت سے چینی سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ گئی ہے۔ جس میں بہت سے لوگوں نے وزن کم کرنے کے چیلنج کیمپس کو موت کی وجہ قرار دیا ہے۔
