اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ترک صدارتی الیکشن دوسرے مرحلے میں داخل،اردوغان کا پلہ بھاری

download

ترک پارلیمانی الیکشن میں اگرچہ  صدر اردوغان کی جماعت کو دیگر پارٹیوں پر برتری حاصل ہوگئی ہے تاہم صدارتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں کوئی بھی امیدوارمطلوبہ 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل نہ کرسکا، جس کے بعد سپریم الیکشن کونسل نے28 مئی کو انتخابات کے دوسرے مرحلے کا اعلان کردیاہے۔

ترکیہ کے صدارتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل نہ کرسکا جس پر سپریم الیکشن کونسل نے28 مئی کو دوسرے مرحلے کے الیکشن کا اعلان کردیا جسے رن آف الیکشن بھی کہا جاتا ہے۔اس الیکشن  میں پہلے اور دوسرے نمبر پر  زیادہ ووٹ لینے  امیدوار مقابل ہوں گے ۔پہلے مرحلے کے انتخابات میں صدر اردوغان کو حزب اختلاف کے 6 جماعتی اتحاد کے امیدوار کمال دار قلیچ اوغلو پر واضح سبقت حاصل رہی۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق اردوغان نے پہلے مرحلے میں 49 اعشاریہ 50 صفر فیصد ووٹ حاصل کیے تاہم معمولی فرق کے سبب صدر منتخب نہ ہوسکے۔ اس طرح کمال قلیچ کے  ووٹوں کا تناسب 44 اعشاریہ 89 فیصد رہا۔

ادھر مبصرین 28 مئی کو ہونے والے انتخابات میں صدر اردوغان کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں۔ سپریم الیکشن کونسل کے عہدیدار احمد ہنر کے مطابق اتوار کو ہونے والی ووٹنگ کے تمام بیلٹ باکس کھول دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرن آؤٹ 88 فیصد سے زائد رہا تاہم بیرون ملک ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی ابھی جارہی ہے۔ پہلے مرحلے میں کامیابی کے بعد ترک صدر دوسرے مرحلے میں بھی سبقت حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے انقرہ میں اپنی جماعت کے حامیوں سے کہا کہ وہ وہ دوبارہ ووٹنگ کیلئے تیار ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481