اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مسجد اقصیٰ میں غیر مسلموں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی

download

رمضان المبارک کے بقیہ دنوں میں مسجد اقصیٰ میں غیر مسلموں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں مزید 2 فلسطینیوں کو شہید کردیا،واضح رہے کہ  رواں سال اب تک اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں 96 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  اسرائیل نے رمضان کے اختتام تک یہودیوں سمیت تمام غیرمسلموں کے مسجداقصیٰ آنے پر پابندی لگادی۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے رمضان کے آخری عشرے میں یہودیوں اور سیاحوں کے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخلے پر پابندی کا حکم جاری کیا۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ 5 اپریل کو رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کے دوران اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نمازیوں پر حملہ کر کے درجنوں فلسطینیوں کو زخمی اور سیکڑوں کو گرفتار کرلیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481