اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

طالبان نے افغانستان میں خواتین کا واحد ریڈیو اسٹیشن بند کر دیا

2327133 talibanmeetchinaspecialrepx 1653554315 974 640x480 1

طالبان نے ماہ رمضان گانے چلانے پر افغانستان میں دس سال پہلے قائم ہونے والا خواتین کا واحد ریڈیو اسٹیشن ’’صدائے بانوان‘‘ بند کردیا۔

طالبان وزارت اطلاعات کے ڈائریکٹر کا کہناہے کہ ریڈیو اسٹیشن نے امارات اسلامیہ کی پالیسی اور قوانین کی خلاف ورزی کی جس پر یہ فیصلہ کیا گیاہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ بدخشاں میں خواتین کے زیرِ انتظام ریڈیو اسٹیشن کو رمضان المبارک  میں موسیقی کا پروگرام نشر کرنے پر بند کر دیا گیا۔ وزارت کے ڈائریکٹر اطلاعات اور ثقافت معیز الدین احمدی نے بتایاکہ مذکورہ ریڈیو نے رمضان المبارک کے دوران گانے اور موسیقی نشر کرکے امارت اسلامیہ کے قوانین و ضوابط کی متعدد بار خلاف ورزی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ریڈیو اسٹیشن کی انتظامیہ امارت اسلامیہ افغانستان کی پالیسی کو قبول کرتا ہے اور دوبارہ ایسی حرکت نہ کرنے کی ضمانت دیتا ہے تو اسے دوبارہ کام کرنے کی اجازت دیدیں گے۔

دوسری جانب صدائے بانواں اسٹیشن کی سربراہ ناجیہ سوروش نے کسی بھی قانون، اصول یا روایت کی خلاف ورزی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ریڈیو کی بندش کا کوئی جواز نہیں تھا۔ انہوں نے پابندی کو سازش قرار دیا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ طالبان نے نوّے کی دہائی میں پہلی بار اپنی حکومت کے قیام کے بعد زیادہ تر ٹیلی ویژن، ریڈیو اور اخبارات پر پابندی لگا دی تھی تاہم اس بار ان اداروں میں صرف خواتین کے کام کرنے پر پابندی عائد کی ہے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481