اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آسٹریلیا ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا عالمی چیمپئن بن گیا

آسٹریلیا ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا عالمی چیمپئن بن گیا

کیپ ٹاؤن ( کوہسارنیوز) آسٹریلیا آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کو شکست دیکر چھٹی بار عالمی چیمپئن بن گیاہے۔
ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلین خواتین ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 19 رنز سے شکست دی ہے۔
آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے تھے،
آسٹریلیا کی بیتھ مونی 74 رنز اور ایشلے گرینڈر 29 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
158 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ

اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 137 رنز بنا سکی،
جنوبی افریقہ کی ولور ڈاٹ 61 رنز بناکر نمایاں رہیں۔
واضح رہے کہ اب تک ہونے والےآٹھ ورلڈ کپس میں

آسٹریلیا کو سب سے زیادہ 6 ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے
جبکہ جنوبی افریقا نے پہلی بار ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481