اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ملتان سلطانز کے غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر

ملتان سلطانز کے غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر

کراچی(کوہسار نیوز) پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کے غیر ملکی کھلاڑی جوش لٹل انجری کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے جوش لٹل ساؤتھ افریقا ٹی ٹوئنٹی لیگ میں

پریٹوریا کیپیٹلز کی نمائندگی کرتے ہوئے ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے۔

انجری کی وجہ سے انہیں فوری طور پر آئرلینڈ منتقل کردیا گیا ہے

انہیں پاکستان سپر لیگ کے رواں سیزن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنی تھی

تاہم اب وہ ایونٹ میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔

جوش لٹل کا انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم گجرات ٹائٹنز سے بھی معاہدہ ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ

آئی پی ایل شروع ہونے سے قبل وہ فٹ ہوجائیں گے ۔

وہ آئرلینڈ کی موجودہ قومی ٹیم کے پہلے کھلاڑی ہیں جنہیں آئی پی ایل میں خریدا گیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481