اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرادیا

5 3

کراچی (کوہسارنیوز)کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کرکٹ ایرینا میں کھیلے گئے اس میچ میں قلندرز کی جانب سے دیے گئے
199 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 135 رنز بنا سکی۔
قلندرز کے بہترین بولنگ اٹیک کے آگے گلیڈی ایٹرز کی بڑی بیٹنگ لائن ناکام ہوگئی۔
جیسن روئے نے 45 جبکہ محمد حفیظ نے 25 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سرفراز احمد 16 اور مارٹن گپٹل 15 رنز بناسکے۔
ان کے علاوہ گلیڈی ایٹرز کا کوئی بیٹر خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔
شاہین شاہ آفریدی اور ڈیوڈ ویزے نے عمدہ بولنگ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
جبکہ راشد خان اور سکندر رضا کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔
واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
قلندرز کے اوپنرز نے ٹیم کو دھواں دار آغاز فراہم کیا تھا، فخر زمان 22 رنز کی اننگز کھیل کر اسمتھ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
نوجوان بیٹر طاہر بیگ نے ایک مرتبہ پھر جارح مزاج انداز میں بیٹنگ کی اور 15 گیندوں پر 31 رنز بنائے۔

وہ محمد نواز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے
لاہور قلندرز نے ابتدائی 6 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 65 رنز بنالیے تھے۔
قلندرز وقفے وفقے سے وکٹیں گنواتے رہے تاہم بیٹرز آؤٹ ہونے سے قبل اننگز میں اپنا حصہ ڈالتے رہے۔
مڈل آرڈر بیٹر شائی ہوپ نے 47 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، سکندر رضا 32 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481