اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

امریکا، 6 سالہ بچی نے اپنی دادی کو گولی مار کر زخمی کر دیا

امریکا، 6 سالہ بچی نے اپنی دادی کو گولی مار کر زخمی کر دیا

امریکہ ( کوہسار نیوز )امریکا میں 6 سالہ بچی نے اپنی دادی کو گولی مار کر زخمی کر دیا،

امریکی ریاست فلوریڈا میں رہنے والی خاتون کار چلا رہی تھی کہ اسی دوران اس کی پوتی نے پسٹل سے فائر کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پوتی اور دادی کسی کام سے واپس گھر آرہے تھے،
ڈرائیونگ نشست کے پشت پر بیگ میں پستول رکھی تھی جسے پوتی نے نکال لیا اور کھیلنے لگی
اسی دوران گولی چل گئی جو سیدھے دادی کی کمر کے نچلے حصے میں لگی

تاہم انھوں نے اپنے اوسان کو بحال رکھا اور ڈرائیونگ کرتے ہوئے گھر پہنچنے میں کامیاب ہوگئیں۔
گھر پہنچ کر دادی نے ریسکیو ادارے کو فون کیا

جس پر امدادی کارکن ان کے گھر پہنچے اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے بڑے ہسپتال منتقل کیا
جہاں ایک آپریشن کے ذریعے گولی کو نکال دیا گیا،
خاتون کی حالت اب خطرے سے باہر ہے تاہم وہ ابھی دون تین دن ڈاکٹرز کی زیر نگرانی ہسپتال میں ہی رہیں گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481