اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

201 گھنٹے بعد 26 سالہ خاتون کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا

201 گھنٹے بعد 26 سالہ خاتون کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا

ترکیہ(کوہسا رنیوز) ترک صوبے حاطے میں زلزلے کے 201 گھنٹے بعد ایک 26 سالہ خاتون کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا ہے
انقرہ سے عرب میڈیا کے مطابق زلزلے سے ترکیہ میں 31 ہزار 974 اور شام میں 5 ہزار 800 سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے بتایا ہے کہ ترکیہ میں اب تک 8 ہزار سے زائد افراد کو ملبے سے زندہ نکالا گیا ہے۔
انہوں نے زلزلہ متاثرین کو امداد فراہم کرنے والے تمام ممالک کا شکریہ بھی ادا کیا۔
دوسری طرف شام کی حکومت نے اقوام متحدہ کی امداد کے لیے ترکیہ سے دو اور سرحدی راستے کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔
اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق شام میں زلزلے سے 53 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شدید سردی کے باعث ترکیہ اور شام میں 9 لاکھ زلزلہ متاثرین کو فوری خوراک کی ضرورت ہے۔
ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو 7 اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481