اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے مزید غیرملکی کھلاڑیوں نے ٹیم کیمپ جوائن کرلیا

فاسٹ بولر حارث رؤف نے بھی ان کو ہوٹل میں خوش آمدید کہا

ملتان( کوہسار نیوز) پاکستان سپر لیگ کے سیزن 8 میں شرکت کیلئے غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن کیلئے لاہور قلندرز کے ڈیوڈ ویسا، لیام ڈاؤسن، سکندر رضا اور شائے ہوپ نے اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔
سی او او لاہور قلندرز ثمین رانا نے غیرملکی کھلاڑیوں کا استقبال کیا، فاسٹ بولر حارث رؤف نے بھی ان کو ہوٹل میں خوش آمدید کہا۔
دوسری جانب سری لنکا کے راجا پکسے اور آسٹریلیا کے پیٹر ہیٹزوگلو کراچی پہنچ گئے،
دونوں کھلاڑیوں نے پشاور زلمی کے اسکواڈ کو جوائن کر لیا ہے جبکہ ٹام کوہلر کیڈمور پہلے ہی پشاور زلمی کو جوائن کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی پہلا میچ کل کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گی۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481