اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آسٹریلیا کا کرنسی نوٹ سے برطانوی ملکہ کی تصویر ہٹانے کا اعلان

آسٹریلیا کا کرنسی نوٹ سے برطانوی ملکہ کی تصویر ہٹانے کا اعلان

آسٹریلیا(کوہسار نیوز) آسٹریلیا نے 5ڈالر کےکرنسی نوٹوں سے ملکہ کی تصویر سمیت برطانوی بادشاہت کی علامات ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے ریزرو بینک بینک نے کہا کہ5ڈالر کے کرنسی نوٹ پر سابق ملکہ ایلزبتھ دوم کی جگہ مقامی آسٹریلوی ثقافت کی تصویر ہوا کرے گی، نوٹ کے نئے ڈیزائن کے بارے میں اپنے ملک کے مقامی باشندوں سے مشاورت کی جائے گی،

آسٹریلوی باشندوں کی ثقافت اور تاریخ کو ترجیح دی جائے۔
مرکزی بینک کے مطابق نئے نوٹ کے ڈیزائن اور پرنٹ میں کئی سال لگیں گے تاہم 5 ڈالر کا پرانا نوٹ بھی استعمال میں رہے گا۔

آسٹریلیا ایک جمہوری ملک ہے لیکن آئینی بادشاہت ہونے کے ناطے اس کا سربراہ شاہ چارلس دوم ہیں۔
آسٹریلیا کے مرکزی بینک کا مزید کہنا تھا کہ اس کے فیصلے کو وزیراعظم انتونی البنیز کی حکومت کی حمایت حاصل ہے

جو آسٹریلیا کو جمہوری ریاست بنانے کے حامی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 8 ستمبر کو ملکہ ایلزبتھ دوم کے اتنقال کے موقع پر آسٹریلیا میں سرکاری سطح پر سوگ کا اعلان کیا گیا تھا
، لیکن بعض آسٹریلوی مقامی باشندوں کی تنظیموں نے برطانوی نو آبادیاتی دور کے تباہ کن اثرات

کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے بادشاہت کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481