اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ٹویٹر کمائی کا ذریعہ بن گیا ، ایلون مسک نے صارفین کو خوشخبری سنا دی 

1

اسلام آباد(کوہسار نیوز) دنیا کی جدید ترین الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی  ٹیکسلا  کےبانی اور ٹویٹر کے مالک ایلون مسک نے ٹویٹڑ صارفین کو اکاونٹ کے ذریعے کمائی کرنے کی خوشخبری سنا دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر ایلون مسک نے ٹویٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کو خوشخبری سنائی کہ وہ اپنے صارفین کے ساتھ   اشتہارات سے ہونے والی آمدنی شیئر کریں جبکہ  ٹویٹڑ صارفین اپنے وائرل ہونے والے ٹویٹس کے ذریعے بھی  آمدنی حاصل کر سکیں گے ۔

 

ایلون مسک کے اس ٹویٹ کو 15ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے ، لیکن  مشہور بزنس مین نے  اپنے اس عمل میں بھی اپنی کاروبار ی ذہنیت کی عکاسی کی ہے ، جی ہاں  ایلون مسک نے ایک اور ٹویٹ میں بتایا کہ وہ  اشتہارات یا پھر  وائرل ہونے والے ٹویٹس کا منافع صرف انہیں صارفین کے ساتھ شیئر کریں گے جو کہ   ان ’’بلیو ٹک سبسکرپشن ‘‘ پالیسی کو  اپنائیں گے ، واضح رہے کہ ایلون مسک اعلان کر چکے ہیں کہ بلیو ٹک حاصل کرنے کیلئے ٹویٹر صارفین کو اب 8ڈالر  ماہانہ  فیس ادا کرنا ہو گی ، اور یہی صارفین اپنے اکاونٹ سے   کا کمائی کر سکیں گے ۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481