اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آئی ایم ایف کی بنگلادیش کیلیے 4.7 ارب ڈالر قرضے کی منظوری

بنگلا دیش نے جولائی 2022 میں عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے قرضے کے لیے درخواست کی تھی

ڈھاکا(کوہسار نیوز)آئی ایم ایف نے بنگلا دیش کے لیے 4.7 ارب ڈالرز کے قرضے کی منظوری دے دی
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غربت میں کمی اور معیار زندگی بہتر بنانے کی پیشرفتوں کو دیکھتے ہوئے کمیٹی نے بنگلا دیش کو 47 کروڑ ڈالرز فوری طور پر دیے جائیں گے۔
آئی ایم ایف کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بنگلادیش کے لیے مجموعی طور پر 4.7 ارب ڈالر قرضے کی منظوری دی گئی ہے

جس میں سے 47 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کی پہلی قسط فوری طور پر فراہم کر رہے ہیں
بنگلادیش کی مجموعی معیشت تو کافی بہتر رہی ہے تاہم کورونا وبا کے دوران اور روس یوکرین جنگ کے بعد ڈالرز کی ادائیگیوں میں عدم توازن کا سامنا رہا

جس پر پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کرنا پڑا تھا۔
یہی وجہ ہے کہ بنگلا دیش نے جولائی 2022 میں عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے قرضے کے لیے درخواست کی تھی
جبکہ پاکستان نے اس سے پہلے سے درخواست دے رکھی ہے اور اب آئی ایم ایف کی کمیٹی اس کا جائزہ لینے کے لیے اسلام آباد پہنچی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481