اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کرکٹر وہاب ریاض بنگلادیش سے وطن واپس پہنچ گئے

کرکٹر وہاب ریاض بنگلادیش سے وطن واپس پہنچ گئے

لاہور(کوہسا رنیوز)کرکٹر وہاب ریاض بنگلادیش سے وطن واپس پہنچ گئے۔ لاہور ایئرپورٹ پر انہیں پنجاب کے نگراں وزیر کا پروٹوکول ملا۔
وہاب ریاض بنگلادیش پریمیئر لیگ کھیلنے کےلیے بنگلادیش گئے ہوئے تھے۔ دریں اثنا پنجاب کی نگراں کابینہ میں انہیں وزیر بنایا گیا۔
میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے تصدیق کی تھی کہ انہیں پنجاب کا نگراں وزیر کھیل بنایا گیا ہے۔ وہ وطن واپسی پر حلف لیں گے۔
تاہم اب وطن واپسی پر وہاب ریاض کو لاہور ایئرپورٹ پر نگراں پنجاب حکومت کا پروٹوکول ملا ہے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر جو اعتماد کیا گیا ہے اس پر مشکور ہوں۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک لمبا سفر ہے لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اس کو اچھے طریقے سے نبھاؤں گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481