اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

راکھی ساونت کی والدہ انتقال کرگئیں

راکھی ساونت کی والدہ انتقال کرگئیں

بھارت(کوہسار نیوز) بالی وڈ کی معروف رقاصہ و اداکارہ راکھی ساونت کی والدہ جیا ساونت انتقال کر گئی ہیں
بھارتی میڈیا کے مطابق جیا ساونت کینسر اور برین ٹیومر کی تشخیص ہوئی تھی اور طویل عرصے سے موذی مرض میں مبتلا تھیں۔
راکھی کی والدہ ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں آج وہ چل بسیں۔

اداکارہ نے بھارتی میڈیا کو والدہ کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔
راکھی ساونت والدہ کے بے حد قریب تھیں اور ان کی دیکھ بھال کیلئے اسپتال میں رہتی تھیں۔
گزشتہ دنوں اداکارہ نے والدہ کا علاج کرانے پر سلمان خان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہی راکھی ساونت نے والدہ کی خواہش پر قریبی دوست عادل درانی سے شادی کی تھی۔
انہوں نے اسلام قبول کرکے نکاح کیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481