اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کرکٹر وہاب ریاض کی سیاست میں انٹری

wahab

لاہور( کوہسارنیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے بھی سیاست میں قدم رکھ دیا ہے
کرکٹر پنجاب کی نگران کابینہ میں وزرات کھیل کی ذمہ داریاں نبھائیں گے تاہم وہاب ریاض ان دنوں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کھیلنے کیلیے ڈھاکہ میں موجود ہیں۔ اس لیے انکے بھائی احسن ریاض نے وہاب کے نگران کابینہ کا حصہ بننے کی تصدیق کردی ہے۔
احسن ریاض کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) کی مصروفیات کی وجہ سے بھائی نگران وزیر کا حلف نہیں اٹھا سکے، وہ جلد واپس آکر حلف اٹھائیں گے۔
ذرائع کے مطابق نگران کابینہ میں قومی فاسٹ بولر کو اسپورٹس منسٹری دی جائے گی۔
دوسری جانب پنجاب کے نامزد 11 نگران وزرا میں سے 8 نے حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نگران وزرا سے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والوں میں ایس ایم تنویر، ڈاکٹرجاوید اکرم، ابراہیم مراد، بلال افضل، ڈاکٹر جمال ناصر، منصور قادر، سید اظفر علی ناصر اور عامر میر شامل ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481