اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش

rizwan

 

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان کے گھر تیسری ننھی پری کی آمد ہوئی ہے جس پر وہ خوشی سے نہال ہیں۔

محمد رضوان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے گھر میں بیٹی کی پیدائش کے حوالے سے اطلاع دی اور لکھا کہ ’اللہ پاک کا بے حد کرم ہے کہ اُس نے بیٹی جیسی رحمت سے نوازا ہے‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’اللہ پاک ہم سب کو بیٹیوں کا حق ادا کرنے کی توفیق دے‘۔

بیٹی کی پیدائش پر وکٹ کیپر کو اُن کے مداحوں اور ساتھی کھلاڑیوں نے مبارک باد دی جبکہ پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز نے بھی انہیں مبارک باد پیش کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481