اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

راکھی ساونت کی شادی معمہ بن گئی

347dc3a9 20b6 4f05 9ef0 d44997389c01

نامور بھارتی اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت کی قبول اسلام کے بعد شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر عام ہیں اور نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز خود راکھی ساونت نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں تاہم یہ شادی اب تک معمہ بنی ہوئی ہے کیونکہ ان کے مسلمان شوہر عادل اس حوالے سے تصدیق کے لیے تیار نہیں ہیں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان دونوں کے درمیان یہ طے پایا تھا کہ شادی کے بعد ایک سال تک اس کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔ بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے راکھی ساونت کہا کہ اس معاہدے پر پابندی بھی کی مگر پھر "بگ بوس” میں کچھ ایسے معاملات پیش آئے کہ مجھے یہ اعلان کرنا پڑا۔ اس سوال پر کہ آپ کے شوہر عادل تو اس حوالے سے تصدیق کے لیے تیار نہیں ہیں ۔ راکھی ساونت نے روتے ہوئے کہا کہ میں حیران ہوں کہ عادل ایسا کیوں کر رہا ہے میں نے اس کی خاطر دھرم چھوڑ دیا اور مسلمان ہوگئی، اپنا نام فاطمہ رکھ دیا۔ میری ماں اسپتال میں کینسر سے لڑ رہی ہے ،سمجھ نہیں آرہی میں کہاں جاؤں میرے ساتھ ایسا کیوں ہو رہا ہے؟ اس سوال پر کہ عادل اور آپ الگ الگ رہتے ہیں ؟ راکھی ساونت نے حیرت انگیز طور پر یہ جواب دیا کہ نہیں ہم دونوں ساتھ ہی رہتے ہیں۔ تاہم اس کے ساتھ ہی ایک بار پھر انہوں نے رونا شروع کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں عادل سے محبت کرتی ہوں اور وہ بھی مجھ سے بہت پیار کرتا ہے لیکن میرا خیال ہے کہ اس پر خاندان والوں کا دباؤ ہے۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں نکاح خواں انہیں کلمہ شہادت پڑھا رہے ہیں۔اس کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی گئی ہے جس میں دونوں میاں بیوی نکاح نامہ تھامے کھڑے ہیں اور اس پر راکھی ساونت کا نام فاطمہ لکھا ہوا ہے۔
گزشتہ روز راکھی نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ لکھا تھا کہ میں بہت خوش اور پرجوش ہوں آخرکار میں نے اپنی محبت سے شادی کرلی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481