Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 256 رنز کا ہدف

1 5

کراچی (کوہسار نیوز)نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو جیت کےلیے 256 رنز کا ہدف دے دیا۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
نسیم شاہ نے پہلے ہی اوور میں قومی ٹیم کو کامیابی دلوائی جب ڈیون کونوے بغیر کوئی رن بنائے بولڈ ہوئے۔
اس کے بعد دوسری وکٹ پر کین ولیمسن اور فن ایلن نے 36 رنز جوڑے، لیکن یہاں قومی ٹیم کو محمد وسیم نے کامیابی دلوائی جب انہوں نے 29 رنز بنانے والے فن ایلن کو آؤٹ کیا۔
نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 69 رنز پر گری جب ڈیبیو کرنے والے اسامہ میر نے کین ولیمسن کو بولڈ کیا۔ انہوں نے 26 رنز بنائے تھے۔
نیوزی لینڈ کی وقفے وقفے سے وکٹیں تو گرتی رہیں، لیکن رنز بنانے کا سلسلہ بھی چلتا رہا۔
مہمان ٹیم کی چوتھی وکٹ 125 رنز پر گری تھی، جہاں محمد نواز نے ڈیرل مچل کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔
پانچویں وکٹ 147 کے مجموعے پر گری جب ٹام لیتھم 42 رنز بنا کر اسامہ میر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ چھٹے آؤٹ ہونے والے بیٹر گلین فلپس تھے جو 37 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ ساتویں اور آٹھویں وکٹ 220 کے مجموعے پر گری جب نسیم شاہ نے بالترتیب 43 رنز بنانے والے مائیکل بریسویل اور پھر صفر پر مائیکل شپلے کو کلین بولڈ کیا۔
نسیم شاہ نے نیوزی لینڈ کی 9ویں وکٹ لے کر میچ میں اپنی پانچ وکٹیں مکمل کیں۔ انہوں نے اننگز کے آخری اوور میں مچل سینٹنر کو کیچ آؤٹ کیا۔ سینٹنر نے 21 رنز بنائے۔
میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیم میں اسامہ میر کو شامل کیا گیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481