اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نائب کپتان شان مسعود سے متعلق بابراعظم کا بیان آگیا

نائب کپتان شان مسعود سے متعلق بابراعظم کا بیان آگیا

کراچی(کوہسار نیوز)نائب کپتان شان مسعود سے متعلق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا بیان سامنے آگیا ہے۔
کراچی میں   پریس کانفرنس   کرتے ہوئےقومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ  نائب کپتان شان مسعود کو کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ میچ سے قبل  کیا جائے گا۔
کپتان اور سلیکٹرز کا ایک پہ ایک پیج پر ہونا بہت ضروری ہے۔
بابراعظم نے کہا کہ ٹیسٹ اور وائٹ بال کرکٹ کے لیے الگ الگ ٹیمیں ہونی چاہیے ہیں تاہم میرا کام کرکٹ کھیلنا ہے مجھے اپنی ذمہ داری کا پتہ ہے،

مطمئن کرنا میرا کام نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے وائٹ بال کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے،ہم نئے سال میں اس کا تسلسل برقرار رکھنا چاہتے ہیں،

ہماری کوشش ہو گی کہ مثبت کرکٹ کھیلیں۔ طیب طاہر اور کامران غلام نے اچھی پرفارمنس دیں،

حارث رؤف، نسیم شاہ، محمد حسنین اور شاہنواز دھانی کی واپسی سے ہماری بولنگ مضبوط ہوگئی ہے۔
بابراعظم نے کہا کہ سرفراز احمد نے ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے ہمت نہیں ہاری،

اپنے حق کا انتظار کیا اور موقع ملنے پر اپنی اہلیت ثابت کی،
انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کے چار سال ضائع ہونے پر مجھے کوئی پچھتاوا نہیں،

کپتان اور سلیکٹرز کا ایک پیج پر ہونا بہت ضروری ہوتا ہے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481