اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان کو ون ڈے میں شکست دے سکیں گے یا نہیں ؟ کیوی کپتان نے بتا دیا

پاکستان کوشکست دے سکیں گے یا نہیں ؟ کیوی کپتان نے بتا دیا

کراچی(کوہسار نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط اور اچھی ٹیم ہے، پاکستان کو اس کی سرزمین پر شکست دینا آسان کام نہیں ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کین ولیمسن نے کہا کہ کوشش کریں گےکہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں فتح حاصل کریں، عالمی کپ قریب ہے ہمیں اُس کی بھی تیاری کرنی ہے اور فتح ہمارے لیے اہم ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ سیریز جیتنے اور عالمی کپ کے لیے کیویز کو بھر پور تیاریاں کرنی ہے،بطور بیٹر کوشش ہوتی ہے جب بھی رنز بناوں، ملک کے لیے فائدہ مند ہو،آئی سی سی ورلڈ کپ سپرلیگ کا حصہ ہونے کے ناطے یہ سیریز بہت اہم ہے،ہم اپنی پہلی پوزیشن کو برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

کیوی کپتان نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے،اسے ہوم گراؤنڈ کا بھی ایڈوانٹیج حاصل ہوگا،ٹیسٹ سیریز میں بھی پاکستان کے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا،امید ہے کہ ون ڈے سیریز میں شاندار مقابلے دیکھنے میں آئیں گے،ہمیں اپنے کھلاڑیوں پر بھرپور اعتماد ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481