Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارت میں مقیم سکھ خاندانوں کا پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار

بھارت میں مقیم سکھ خاندانوں کا پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار

جالندھر: 1947 میں پاکستانی پنجاب میں اپنا گھر بار چھوڑ کر انڈیا جانے والے سکھ خاندانوں نے واپس پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا نیوز کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویزالہی سے اپیل کی گئی ہے کہ 50 سکھ خاندانوں کو پاکستانی پنجاب میں رہنے کے لئے جگہ اوریہاں آنے کے لیے ویزے دیئے جائیں۔

سیالکوٹ سے اپنا گھربار چھوڑ کر بھارت جانے والوں میں گربخش سنگھ کے آباؤاجداد بھی شامل تھے، یہ لوگ بھارتی پنجاب کے شہر جالندھر کے علاقہ لطیف پورہ میں آباد ہوئے لیکن اب 74 برسوں بعد جالندھر امپورومنٹ ٹرسٹ نے سکھ خاندانوں کے 50 سے زائد گھر مسمار کردیئے اور گزشتہ ایک ماہ سے بزرگ، خواتین اور بچے کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں۔
شدید سردی کے موسم میں گھروں کے ملبے پر بیٹھے سکھ خاندانوں نے پاکستان حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں پاکستان کا ویزا دیا جائے اور وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی انہیں گھر بنانے کے لئے جگہ فراہم کریں۔

گربخش سنگھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ان کے پاس رہنے کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے، ان کی اوران کے بچوں کی پیدائش یہاں ہوئی اور اب یہ کہہ کر ان کے گھر مسمار کردیئے گئے ہیں کہ یہ جگہ ٹرسٹ کی ہے، بھارتی حکومت اگر ہمیں گھر نہیں دے سکتی تو ہمیں واپس پاکستان بھیج دیا جائے جہاں سے ان کے آباؤ اجداد آئے تھے۔

بھارتی حکومت کی طرف سے سکھ خاندانوں کے گھر مسمار کیے جانے کے بعد سے یہ لوگ احتجاجی دھرنا دیئے ہوئے ہیں اور ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہیں۔
خالصہ ایڈ نے متاثرہ خاندانوں کو چند خیمے اورکھانے پینے کاسامان فراہم کیا ہے جبکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور بھارتی پنجاب کی حکمران جماعت عام آدمی پارٹی کے سیاسی مخالفین بھی متاثرہ سکھ خاندانوں سے اظہاریکجہتی کررہے ہیں۔

بھارت میں سکھوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے امتیازی سلوک کے باعث یہ پہلا موقع ہے جب بھارتی سکھ خاندانوں نے واپس پاکستان آنے کی خواہش کااظہار کیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481