کراچی(کوہسار نیوز)کراچی ٹیسٹ دوسرے میچ کا پہلا دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنالیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
کیویزاوپنرز نےٹیم کو اچھا آغاز فرہم کیاہے۔ نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ4 13رنز پر گری جب ٹام لیتھم نسیم شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوئےچائے کے وقفے کے بعد پاکستانی بولرز نے آخری سیشن میں مزید پانچ وکٹیں حاصل کرلیں
نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 234 رنزپر گری ، تیسری وکٹ 240 کےمجوعے پر کین ولیمسن آئوٹ ہوئے ۔
کیویز ٹیم کی چوتھی وکٹ 255 رنز پر گری، ڈیرل مچل کو 3 رنز پر آغا سلمان نے بولڈ کیا۔
مہمان ٹیم کی 5 ویں وکٹ 278 پر گری ،چھٹی وکٹ کیلئے بولرز کو زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا ، ابرار احمد کی گیند پر مائیکل صفر رنز بنا چلتے بنے۔
اس وقت نیوزی لینڈ کا اسکور 279 رنز تھا۔
دن کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنالیے تھے۔ ٹام بلنڈیل 30 اور اش سوڈھی 11 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں
پہلے دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ کے6 وکٹوں پر 309ر نز
