اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کراچی ٹیسٹ: تیسرا دن ختم، انگلینڈ کی جیت میں صرف 55 رنز حائل

15 1

کراچی ٹیسٹ کا تیسرا دن اختتام پذیر ہوگیا، پاکستان کی جانب سے دیے گئے 167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 112 رنز بنالیے جبکہ اس جیت کے لیے محض 55 رنز درکار ہیں۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 216 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی، پہلی اننگز کے 50 رنز کے خسارے کے بعد انگلینڈ 167رنز کا ہدف دیا۔
انگلینڈ کے بلے بازوں نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنالیے۔
زیک کراؤلے 41 اور ریحان احمد 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دونوں کو اسپنر ابرار احمد نے آؤٹ کیا۔
دوسری جانب بین ڈکِٹ 50 اور بین اسٹوکس 10 رنز کے ساتھ کل کے کھیل کا آغاز کردیں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 54 اور سعود شکیل 53 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ عبداللّٰہ شفیق 26 اور شان مسعود 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ریحان احمد نے 5، جیک لیچ 3 جبکہ مارک ووڈ اور جو روٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی جانب سے تیسرے دن عبداللّٰہ شفیق اور شان مسعود نے دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 21 رنز بغیر کوئی وکٹ نقصان سے کیا۔
پاکستان کی پہلی وکٹ 53 رنز پر گری، جب شان مسعود 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کو جیک لیچ نے بولڈ کیا، اسی اوور میں انگلش بولر نے اظہر علی کو بھی صفر پر پویلین روانہ کیا۔
جیک لیچ نے ایک رن کے اضافے کے بعد 54 رنز کے مجموعے پر عبداللّٰہ شفیق کو بھی آؤٹ کیا، وہ 26 رنز بنا سکے۔
پاکستان کی چوتھی وکٹ 164 رنز، پانچویں 176 اور چھٹی وکٹ 177 رنز گری۔
آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں بابر اعظم 54، محمد رضوان 7 اور سعود شکیل 53 رنز بنا سکے۔
انگلینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ریحان احمد نے تینوں کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی ساتویں وکٹ 178 رنز پر گری، فہیم اشرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کو جو روٹ نے آؤٹ کیا۔
قومی ٹیم کی آٹھویں وکٹ 208 رنز پر گری، جب نمعان علی 15 رنز بنا کر مارک ووڈ کی گیند پر آؤٹ ہوئے، 3 رنز کے اضافے کے بعد پاکستان کی نویں وکٹ 211 رنز پر گری۔
محمد وسیم صرف 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ان کو ریحان احمد نے آؤٹ کیا۔
پاکستان کی آخری وکٹ بھی ریحان احمد کے حصے میں آئی، انہوں نے آغا سلمان کو آؤٹ کیا اور اپنے کیریئر کی 5 وکٹیں بھی حاصل کر لیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481