اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فیفا ورلڈ کپ-کروشیا نے مراکش کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی

Cro vs mor 130086101251

راول پنڈی (کوہسار نیوز)

قطر میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں کروشیا نے مراکش کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔

مراکش نے وسائل نہ ہونے کے باوجود ورلڈ کپ کے لیے بہترین ٹیم تیار کر کے اور سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر کے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ مسلمان ملکوں میں سعودی عرب کے "الھلال” جیسے کلب بھی موجود ہیں جن کے اخراجات ہوش ربا حد تک زیادہ ہیں۔ لیکن وہ کوارٹر فائنل تک بھی رسائی کے متحمل نہیں ہو سکے۔

مراکش کے کچھ اہم کھلاڑی سیمی فائنل سے پہلے ان فٹ ہو گئے تھے جس کی وجہ سی مراکشی ٹیم کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوئی۔

تیسری پوزیشن کے میچ کے آغاز میں ہی کروشیا کی جانب سے جوسکو گویرڈیول نے ساتویں منٹ میں گول کر دیا۔ لیکن صرف دو منٹ بعد مراکش کے اشرف داری نے گول کر کے میچ ایک ایک گول سے برابر کر دیا‌۔

42 ویں منٹ میں مِسلاف اورسِچ نے دوسرا گول کر کے کروشیا کو پھر برتری دلا دی۔  جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481