اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فیفا ورلڈ کپ: فرانس مراکش کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

Screenshot 20221215 125427 1

راولپنڈی (کوہسار نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2022 میں بڑا اپ سیٹ کرنے والی مراکش کی فٹ بال ٹیم دوسرے سیمی فائنل میں بھی دفاعی چیمپیئن فرانس کے خلاف آسان حریف ثابت نہ ہوئی۔ فرانس کی ٹیم کو مراکش کے نسبتا کم تجربہ کار کھلاڑیوں کی طرف سے کھیل کے اختتام تک سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ اگرچہ مراکش کو فرانس نے میچ میں دو صفر سے شکست دی لیکن مراکشی کھلاڑیوں نے شائقین کے دل جیت لیے۔

پہلے سیمی فائنل کے برخلاف دوسرا سیمی فائنل کسی بھی موقع پر یک طرفہ نظر نہیں آیا۔ اگرچہ فرانس کی ٹیم نے پانچویں ہی منٹ میں گول کر دیا تھا لیکن مراکش کے کھلاڑیوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ حال آنکہ مراکش کے دفاعی کھلاڑی نائف ایگوارد قبل از میچ ان فٹ ہو گئے تھے اور ان کی غیر موجودگی سے ٹیم کا دفاع کمزور ہو گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ کپتان کو بھی تھوڑی دیر کھیل کا حصہ رہ کر مکمل فٹ نہ ہونے کی وجہ سے باہر جانا پڑا۔

پہلے ہاف کے اختتام پر تھیو ہرنینڈیز کے گول کے باعث مراکش ایک گول کے خسارے میں تھا۔ دوسرے ہاف میں بھی فرانس کو زبردست مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا لیکن آخری لمحات میں کولو موانی کے گول نے مراکش کی میچ میں واپسی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

فرانس اور ارجنٹائن کے مابین فیفا ورلڈ کپ 2022 کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481