اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فیفا ورلڈ کپ- پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹائن کے ہاتھوں کروشیا کو عبرت ناک شکست

images 20 1

راولپنڈی (کوہسار نیوز)

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹائن کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کروشیا کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔

کھیل کے چونتیسویں منٹ میں ارجنٹائن کے کپتان اور عالمی سطح پر فٹ بال کے مایہ ناز کھلاڑی میسی نے پہلا گول کر کے ارجنٹائن کو برتری دلا دی۔ یہ ورلڈ کپ میچوں میں گیارواں گول تھا۔ یوں وہ ورلڈ کپ ارجنٹائن کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

کھیل کے آغاز سے ہی ارجنٹائن کی ٹیم کا پلہ بھاری رہا۔ یوں کروشیا کی ٹیم نے دباؤ میں آ کر دفاعی کھیل شروع کر دیا۔ کپتان کے گول کو پانچ منٹ ہی گزرے تھے کہ الواریز نے دوسرا گول کر کے کروشیا کی ٹیم پر دباؤ مزید بڑھا دیا۔ پہلے ہاف کے اختتام تک ارجنٹائن کو صفر کے مقابلے میں دو گول کی برتری حاصل تھی۔

دوسرے ہاف میں جولین ایلواریز نے اپنا دوسرا گول کر کے ارجنٹائن کی برتری تین – صفر کر دی جو میچ کے اختتام تک باقی رہی۔ یوں اس نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

یہ سیمی فائنل، جو قطر کے لوسیل سٹیڈیم میں کھیلا گیا، اس کی خاص بات یہ تھی کہ یہ لیونل میسی کا 25 وہاں میچ تھا۔ یوں اس نے جرمنی کے لوتھر میتھاؤس کا ورلڈ کپ فٹ بال کے سب سے زیادہ میچ کھیلنے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ 

فائنل میں ارجنٹائن کا مقابلہ دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہو گا۔ دوسرا سیمی فائنل دفاعی چمپئین فرانس اور پہلی بار سیمی فائنل کھیلنے والی مراکش کی ٹیم کے درمیان ہو گا۔

ورلڈ کپ کا فائنل اتوار 18 دسمبر کو لوسیل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔

maxresdefault 1


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481