اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے شیڈول کا اعلان

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے شیڈول کا اعلان

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے شیڈول کا اعلان

کراچی ( کوہسار نیوز) پاک نیوزی لینڈ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آغاز 26 دسمبر سے ہوگا، پہلا ٹیسٹ میچ 26دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 3جنوری سے ملتان سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 10جنوری سے شروع ہوگی۔ تینوں ون ڈے میچز کی میزبانی کراچی کرے گا۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم دو مراحل میں پاکستان آئےگی۔ پہلے مرحلے میں دونوں ٹیمیں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلیں گی۔ دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

مہمان ٹیم دوسرے مرحلے میں 13 اپریل سے 7 مئی تک پاکستان میں قیام کرے گی ، اس دوران دونوں ٹیمیں پانچ ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں مدمقابل آئیں گی۔

کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ سرجری کے بعد وطن واپس آ گئے

دوسرے مرحلے کے ابتدائی چار ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے ، پانچواں ٹی ٹونٹی اور ابتدائی دو ون ڈے انٹرنیشنل میچز لاہور میں جبکہ آخری تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481