اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

حارث رؤف انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

اسلام آباد (کوہسار نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق حارث رؤف کو ٹانگ کی دائیں جانب دباؤ محسوس ہو رہا ہے۔ راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز حارث رؤف کے ایم آر آئی سکین کیے گئے تھے۔

پی سی بی کے مطابق حارث رؤف جلد لاہور میں ری ہیب پروگرام شروع کریں گے۔

راولپنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ کےہاتھوں پاکستان کو 74 رنز سے شکست
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کرتے ہوئے گر گئے تھے۔
انھوں نے ٹانگ میں کھچاؤ کے باعث انگلینڈ کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز بولنگ بھی نہیں کی تھی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے 22 سال بعد پاکستان کو اسی کی سر زمین پر راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں 74 رنز سے شکست دی تھی۔ یوں تین میچوں کی سیریز میں اسے 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی ہے ۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 9 سے 13 دسمبر تک ملتان میں کھیلا جائے گا۔ جب کہ تیسرا اور آخری میچ کراچی میں 17 سے 21 دسمبر تک شیڈول ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جلد ہی زخمی کھلاڑی کے متبادل کے بارے میں باضابطہ اعلان کرے گا۔ فہیم اشرف اور محمد نواز دونوں ٹیم کا حصہ ہیں۔  ملتان ٹیسٹ کے لیے ان میں سے ایک حارث کا ممکنہ متبادل ہو سکتا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481