اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آفریدی کاپنڈی ٹیسٹ میں شکست پر ردعمل

آفریدی کاپنڈی ٹیسٹ میں شکست پر ردعمل

اسلام آباد-  انگلش ٹیم کے ہاتھوں پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی 74 رنز سے شکست پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کارکردگی قابل تعریف رہی۔ ان کی خود اعتماد اور جارحانہ حکمت عملی نے انھیں میچ میں فتح سے ہم کنار کیا۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میچ جیتنے کا بڑا کریڈٹ انگلش کپتان بین اسٹوکس اور کوچ برینڈن میکلم کو جاتا ہے۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم کو اس شکست کے بعد بہت کچھ سوچنے کی ضرورت ہے۔

کھیل کے آخری روز انگلینڈ کے 343 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 268 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

انگلش ٹیم نے 22 سال بعد پاکستان کی سرزمین پر ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کی ہے۔  اس سے قبل انھوں نے دسمبر 2000 میں کراچی میں پاکستان کو 6 وکٹ سے ہرایا تھا۔

عشائیہ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 17سال بعد انگلش ٹیم کی پاکستان آمد ایک تاریخی اقدام ہے۔

بڑی قربانیوں کے بعد پاکستان میں امن قائم ہوا ہے۔ انگلش ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میں کامیابی مبارک ہو۔ انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان دوسرے ٹیسٹ میں کم بیک کرے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481