اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستانی ٹیم انگلینڈ کا ملتان میں مقابلہ کرے گی، رمیز راجا

پاکستانی ٹیم انگلینڈ کا ملتان میں مقابلہ کرے گی، رمیز راجا

اسلام آباد(اُمت نیوز)چیئرمین پی سی بی   نے دعویٰ کیا ہے کہ ملتان ٹیسٹ میں ایک نئی کرکٹ نظر آئے گی۔پاکستانی ٹیم انگلینڈ کا ملتان میں مقابلہ کرے گی، رمیز راجا
وزیراعظم ہاؤس اسلام آبادمیں تقریب سے خطاب میں رمیز راجا نے انگلش ٹیم کو پنڈی ٹیسٹ میں کامیابی پر مبارک باد دی۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ ٹیم کی اپروچ برینڈن مک کولم کے آنے سے تبدیل ہوئی۔

رمیز راجا نے انگلینڈ کی فتح کا کریڈٹ کس کو دیا؟

انگلش ٹیم کی جیت کا کریڈٹ کوچ کو جاتا ہے۔  پاکستانی ٹیم انگلینڈ کا ملتان میں بھرپور مقابلہ کرے گی، دوسرے ٹیسٹ میں ایک نئی کرکٹ نظر آئے گی۔

راولپنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ کےہاتھوں پاکستان کو 74 رنز سے شکست

بابر اعظم کی میڈیا سے گفتگو

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ دوسری اننگز میں بڑی شراکت نہ بناسکے

جس کی وجہ سے ہدف کے تعاقب میں مشکلات پیش آئیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہمارے فاسٹ بولرز انجری میں ہیں اظہر علی کی اتنی زیادہ انجری نہیں ہے لیکن حارث کا کچھ نہیں کہہ سکتے وہ شامل ہوں گے یا نہیں، ہماری ٹیم بیسٹ 11 سیلیکٹ ہوئی تھی

محمد علی اور محمد وسیم ہماری اچھی سلیکشن تھی۔

پنڈی کے شائقین نے ہمیں کبھی مایوس نہیں کیا، ہمارے شائقین دوسری ٹیم کو بھی بہت سپورٹ کرتے ہیں اور ہمیں اچھا لگتا ہے کہ پاکستانی شائقین یہاں آنے والی مہمان ٹیم کو بھی سپورٹ کرتے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ ہم نے جس طرح سے شروعات کیں تھیں تو کھیل بہت بہتر لگ رہا تھا، دونوں ٹیموں کے فاسٹ بولرز کا اچھا تجربہ ہے

، پہلی اننگز میں انگلینڈ میچ کو کافی دور لے گیا تھا، ہم نے پوری کوشش کی میچ کو برابر لانے کی لیکن انگلینڈ نے بہت اچھا کھیلا۔

 وزیراعظم کا تقریب سے خطاب

وزیراعظم نے تقریب کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو بھی کی اور کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481