اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

انگلینڈ اور پاکستان ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ

وزیر اعظم شہباز شریف کیجانب سے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے اعزاز میں تقریب

اسلام آباد ( کوہسارنیوز)وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان کے دورے پر آئی مہمان انگلینڈ اور میزبان کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
دونوں ٹیموں کو عشائیہ کیلئے خصوصی طور پر وزیر اعظم ہاؤس مدعو کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم ہاؤس آمد پر وزیر اعظم شہباز شریف نے دونوں ٹیموں کا خود استقبال کیا۔ عشائیہ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور آفیشلز بھی شریک تھے۔
عشائیہ کے موقع پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ جیتے پرمبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے انگلش ٹیم کا 22 سال بعد پاکستان آمد پرشکریہ بھی ادا کیا۔
عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ 17سال بعد انگلش ٹیم کی پاکستان واپسی ایک تاریخی اقدام ہے۔ بڑی قربانیوں کےبعد پاکستان میں امن قائم ہوا ہے۔ انگلش ٹیم کوپہلے ٹیسٹ میں کامیابی مبارک ہو، پاکستان دوسرے ٹیسٹ میں کم بیک کرے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔ انگلش کپتان بین سٹوکس سیلاب متاثرین کیلئے آگے آئے ان کا جذبہ قابل تحسین ہے۔ بابراعظم کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ بابر کا گریٹ فیوچرہے۔
عشائیہ کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے کپتان بابر اعظم اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کیلئے رابرٹ کی کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481