اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فیفا ورلڈکپ ، کروشیا اور مراکش نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

fifa2

قطر(کوہسار نیوز)قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود بیلجیئم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی جبکہ کروشیا اور مراکش نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
جمعرات کو گروپ ایف کے 2 میچز کھیلے گئے ،جس میں بیلجیئم اورکروشیا جبکہ مراکش اور کینیڈا کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔
بیلجیئم اور کروشیا کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے ختم ہوگیا اس کے علاوہ آخری گروپ میچ میں مراکش نے کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔
گروپ میچز کے اختتام پر گروپ ایف میں مراکش نے 7 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر رہتے ہوئے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی جبکہ کرو شیا 5 پوائنٹس کے ساتھ اگلے مرحلے میں پہنچ گیا۔
بیلجیئم 4 پوائنٹس جبکہ کینیڈا کوئی پوائنٹ حاصل نہ کرسکی، اس کے ساتھ ہی عالمی نمبر دو ٹیم بیلجیئم اور کینیڈا کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہوگیا


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481