اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فٹبال ورلڈ کپ میں بڑا اپسٹ۔۔۔۔ سعودی عرب نے ارجنٹائن کو ہرا دیا

FRhitb7WUAA72rR
فیفا ورلڈ کپ میں گروپ سی کے ایک اہم پول میچ میں سعودی عرب نے ارجنٹائن جیسی فیورٹ ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر بڑا اپسٹ کر دیا۔

ارجنٹائن کو اپنے پول میں اگلے میچوں میں میکسیکو اور پولینڈ کی سخت ٹیموں سے کھیلنا ہے۔ اس لیے سعودی عرب سے ہارنے کے بعد ان کے کھلاڑیوں کو بہت مضبوط اعصاب کے ساتھ میدان میں اترنا ہو گا۔ جب کہ سعودی عرب کو اپنے آئندہ میچوں میں آج کی فتح سے نفسیاتی طور پر برتری کا احساس ہو گا جو انھیں اگلے میچوں میں بھی فتح سے ہم کنار کر سکتا ہے۔

آج کے میچ کی خاص بات یہ تھی کہ کھیل کے دوران بال ستر فی صد وقت میں ارجنٹائن کے کھلاڑیوں کے قبضے میں رہا لیکن اس کے باوجود سعودی عرب نے اپنے محدود مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا کر تاریخ رقم کر دی۔

سعودی ٹیم کے گول کیپر محمد الاویس کی شاندار گول کیپنگ کی وجہ سے میسی اور اس کے ساتھیوں کے متعدد حملے ناکام ہوئے۔

Mohammed Al Owais 2018


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481