فیفا عالمی کپ اس دفعہ قطر میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میں کل بتیس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ان ٹیموں کو آٹھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گروپ اے میں قطر، ایکواڈور، سینیگال اور ہالینڈ جب کہ گروپ بی میں برطانیہ، ایران، امریکہ اور ویلز شامل ہیں۔ ارجنٹینا ، سعودی عرب، میکسیکو، پولینڈ گروپ سی میں ہیں اور آسٹریلیا، فرانس، ڈنمارک اور تیونس گروپ ڈی میں۔
گروپ ای میں سپین، کوسٹا ریکا ، جرمنی اور جاپان جب کہ گروپ ایف میں بیلجیئم ، کینیڈا، مراکش اور کروشیا شامل ہیں۔ برازیل، سربیا، سویٹزر لینڈ اور کیمرون گروپ جی کا جب کہ پرتگال، گھانا، یوروگوئے اور کوریا گروپ ایچ کا حصہ ہیں۔
اب تک کل کھیلے گئے میچوں کی تفصیل درج ذیل ہے
گروپ اے میں ایکواڈور نے قطر کو صفر 2 سے شکست
دی۔ جب کہ ہالینڈ نے بھی سینیگال کو 2 صفر سے ہرایا ۔
گروپ بی کے میچ میں برطانیہ کی ٹیم نے ایران کو 2 کے مقابلے میں 6 گول کے بڑے فرق سے ہرایا جب کہ امریکہ اور ویلز کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

