Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فٹبال ورلڈ کپ کا افتتاح ہو گیا

images 63

کھیل کوئی بھی ہو اس کے عالمی سطح کے مقابلوں کی افتتاحی تقریب بڑی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ اس تقریب کے ذریعے میزبان ملک اپنی ثقافت، نظریہ اور انداز فکر پیش کرتا ہے۔

امسال فٹ بال کے عالمی کپ کا افتتاح غانم المفتاح نے کیا۔  وہ 5 مئی 2002 کو قطر میں پیدا ہوئے۔  بچپن سے ہی ایک بیماری کی وجہ سے ان کی ریڑھ کی ہڈی کا زیریں حصہ فعال نہیں ہے۔  ابتدائی تعلیم کے حصول کے لیے بڑی مشکل سے ایک سکول میں داخلہ ملا لیکن وہاں بھی ان ہم جماعت اور ہم مکتب ایک معذور بچے کے ساتھ کھیلنے کودنے سے اعراض برتتے۔

لیکن غانم المفتاح نے ہمت ہارنے کے بجائے معذوری کو شکست دینے کا عزم کیا۔۔ ایک پختہ اور غیر متزلزل عزم۔ آج غانم قطر کے معروف موٹیویشنل سپیکر ہیں۔ ان کی ملکیت میں قطر کی ایک کمپنی بھی ہے جس کی ملک بھر میں 6 شاخیں اور بہت سے ملازمین ہیں۔
الغانم فاؤنڈیشن دنیا بھر میں معذور افراد کو وہیل چئیر فراہم کرتی ہے۔ یہ فاؤنڈیشن بھی غانم اپنے خاندان کے تعاون سے چلاتے ہیں۔

غانم المفتاح نے وہیل چئیر کے بغیر ہاتھوں کے بل عمرہ کی سعادت حاصل کی۔  اپنے عہد طالبعلمی میں وہ دستانے پہن کر فٹ بال کھیلا کرتے تھے۔ نیز وہ غوطہ خوری بھی کرتے ہیں اور سمندر میں 200 میٹر تک غوطہ خوری کے جوہر دکھا چکے ہیں

قطر فٹ بال کے عالمی کپ کا افتتاح قاری غانم المفتاح کے ہاتھوں کروا کر انسانیت کو کیا پیغام دینا چاہتا ہے؟ یہی کہ سپیشل افراد معذور نہیں ہوتے بس ان کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہوتی ہے۔

اور دوسری اہم بات یہ ہے کہ دنیا کے سینکڑوں معروف چینلز، یو ٹیوب چینلز اور سوشل میڈیا پر افتتاحی تقریب کے توسط سے رب کائنات اپنی لاریب کتاب کی آیات کے ذریعے مکرر انسانیت کو اس جانب متوجہ کر رہا ہوگا۔۔۔

"الست بربکم ؟”

دیکھیے کس کس کا ضمیر اثبات میں جواب دیتا ہے۔

(شکریہ کے ساتھ کچھ معلومات کے لیے ثمینہ سعید کے کالم سے استفادہ کیا گیا)

IMG 20221121 WA0125


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481