اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان طلاق کی نوبت ۔۔حقیقت یا فسانہ ؟

8fa5eca6 87da 4481 a8b3 929a8163cb9d

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا  اور پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر شعیب ملک کے درمیان اختلافات اور طلاق کی خبریں گزشتہ کئی روز سے میڈیا کی زینت بن رہی ہیں تاہم دونوں نے اس حوالے سے چپ سادھ رکھی ہے ۔ اب تک دونوں میں سے کسی نے بھی اس حوالے سے کوئی واضح بات نہیں کی تاہم گزشتہ روز 15نومبر کو ثانیہ مرزا کی سالگرہ کے موقع پر شعیب ملک نے انہیں "برتھ ڈے وش” کیا جس سے دونوں اسٹارز کے مداحوں کی جان میں جان آئی ۔ تاہم بہت سارے مداح اس بات پر ابھی تک پریشانی کا شکار ہیں کہ شعیب ملک کے ٹویٹر پوسٹ پر ثانیہ ملک نے کوئی تبصرہ یا لائک کیوں نہیں کیا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ تقریبا 2 سال پہلے بھی دونوں اسپورٹس اسٹارز کے درمیان طلاق کی خبریں گرم ہوئی تھیں تاہم ان خبروں کی عملی تردید اس وقت سامنے آگئی جب ثانیہ مرزا اچانک دبئی پہنچ گئیں جہاں کرکٹ سیریز کے میچ چل رہے تھے ،جن میں ان کے شوہر شعیب ملک پشاور زلمی کو ہیڈ کر رہے تھے ۔شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان چھوٹے موٹے اختلافات کو رد نہیں کیا جا سکتا جیسا کہ کسی بھی جوڑے یعنی میاں بیوی کے درمیان ہوتا ہے تاہم نوبت طلاق تک آنے والی بات درست نہیں لگتی۔

7c996056 c72f 44ea 8381 80263c7b1aa1
بعض لوگ ثانیہ مرزا کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک اداس پوسٹ کو بنیاد بنا کر معاملے کو ممکنہ طلاق سے جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں جب کہ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اداکارہ و گلوکارہ عائشہ عمر کے ساتھ شعیب ملک کی حالیہ دنوں میں سامنے آنے والی ایک تصویر دونوں کے درمیان اختلافات کی شدت کا سبب بنی ہے تاہم جب تک خود ثانیہ مرزا کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آتی ،حتمی طور پر کچھ کہنا ممکن نہیں ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481