اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ٹوئٹر کے بعد ایمازون بھی 10 ہزار ملازمین برطرف کرنے پر تل گیا

amzaaoon

امریکا (کوہسار نیوز)امریکا کی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون تقریباً 10 ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ برطرفیاں ایمازون کے الیکسا جیسے آلات، ریٹیل اور ہیومن ریسورس کے شعبوں میں کی جائیں گی۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ ایمازون کی جانب سے ملازمتوں میں سب سے بڑی کٹوتی ہوگی۔

میڈیا رپورٹ میں ایمازون ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 10 ہزار ملازمتوں کے خاتمے کا مطلب ہے ایمازون کے 3 فیصد کارپوریٹ ملازمین اور ایک فیصد سے کم عالمی ورک فورس کی نوکریاں ختم ہو جائیں گی۔

دنیا بھر میں ایمازون کے ملازمین کی تعداد 15 لاکھ سے زیادہ ہے۔ کرسمس سے پہلے کا وقت ایمازون کے لیے انتہائی منافع بخش ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کرسمس سے پہلے اتنے بڑے پیمانے پر نوکریوں کے خاتمے سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی معیشت کی سست رفتاری کی وجہ سے کامیاب کاروباری ادارے بھی دباؤ کا شکار ہیں۔

دوسری جانب ایمازون نے ملازمین کو برطرف کرنے کے حوالے کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا۔

یاد رہے کہ ٹوئٹر نے بھی مزید ہزاروں ملازمین کو ملازمت سے نکال دیا ہے۔سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کے 4400 سے 5500 کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کردیا گیا ہے۔

ان ملازمین کو ملازمت سے نکالنے سے قبل آگاہ بھی نہیں کیا گیا بلکہ انہیں اس کا علم اس وقت ہوا جب ٹوئٹر ورک سسٹمز تک رسائی ختم کردی گئی۔

خیال رہے کہ اکتوبر کے آخر میں ایلون مسک نے ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالرز میں خرید لیا تھا۔

اس کے بعد سے ایلون مسک کی جانب سے کافی اقدامات کیے گئے ہیں اور 50 فیصد ملازمین کو بغیر نوٹس کے فارغ کیا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481