اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

امریکا، ایئرشو میں دو فوجی طیارے آپس میں ٹکرانے سے تباہ

america

امریکا(کوہسارنیوز)امریکی شہر ڈیلس میں ایئرشو کے دوران دوسری عالمی جنگ کے دو فوجی طیارے آپس میں ٹکرانے سے تباہ ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق دوسری عالمی جنگ کے دو فوجی طیارے بوئنگ بی-17 اور بیل پی-63 کنگ کوبرا اڑان بھرنے کے دوران آپس میں ٹکرائے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق واقعے میں پائلٹس سمیت چھ افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تاریخی طیاروں کے آپس میں ٹکرانے کی متعدد ویڈیوز بھی سامنے آرہی ہیں۔

امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طیاروں کے تصادم کا یہ واقعہ یادگاری ایئرفورس شو کے دوران پیش آیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481