اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نیوزی لینڈ سے آسٹریلیا کیلئے نکلنے والی کروز شپ کورونا کا شکار

ship 1

آسٹریلیا ( کوہسار نیوز)آسٹریلیا کے شہر سڈنی پہنچنے والی کروز شپ میں کورونا کے 800 کیسز سامنے آنے کے بعد بڑے خطرے کی گھنٹی بجادی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کروز شپ نیوزی لینڈ سے روانہ ہوا تھا جس میں عملے اور مسافروں سمیت 4600 افراد سوار تھے۔
اتنی بڑی تعداد میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد وزیر داخلہ نے ہفتے کو عوام کو یقین دلانے کی کوشش کی کہ شپ پر کورونا پروٹوکول مناسب تھے۔
رپورٹس کے مطابق کروزشپ پر 12 دن کے سفر کے دوران نصف راستے میں ہی کورونا کیسز کی بڑی تعداد کا پتہ چلنا شروع ہوگیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا میں کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
واضح رہے کہ 2020 میں روبی پرنسس کروز شپ پر بھی کورونا پھیل گیا تھا، جہاں کم از کم 900 افراد میں بیماری کی تصدیق ہوئی تھی اور 28 اموات ہوئی تھیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481