اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

8

آسٹریلیا (کوہسار نیوز) آئی سی سی نے اگلے ماہ آسٹریلیا میں ہونے والے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے کیے گئے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے مجموعی انعامی رقم 56 لاکھ ڈالرز رکھی گئی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 16 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی رنرز اپ ٹیم کو 8 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے۔
اعلان کے مطابق سیمی فائنلز ہارنے والی ٹیموں کو 4 ، 4 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے جبکہ سپر 12 مرحلے میں ہر جیت پر 40 ہزار امریکی ڈالرز ملیں گے۔
دوسری جانب سپر 12 مرحلے سے باہر ہونے والی8 ٹیموں کو 70, 70 ہزار امریکی ڈالرز ملیں گے، پہلے راؤنڈ میں باہر ہونے والی ہر ٹیم کو 40 ہزار امریکی ڈالرز ملیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481