اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بابر اعظم نے کراچی کنگز کو کیوں چھوڑا؟

babar azam

اسلام آباد(کوہسار نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز چھوڑنے کے بعد پیغام جاری کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم نے لکھا کہ کراچی کنگز کے ساتھ میرا سفر شاندار رہا، ملنے والے پیار، تعاون اور سیکھنے کا مشکور ہوں۔
بابر اعظم نے کراچی کنگز کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بابر اعظم نے مزید لکھا کہ کراچی کے تمام مداح آپ ہمارے تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔
واضح رہے کہ بابر اعظم نے پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز چھوڑ کر پشاور زلمی کو جوائن کرلیا ہے۔
اس کے علاوہ شعیب ملک نے پشاور زلمی کو چھوڑ کر کراچی کنگز کو جوائن کیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481