اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جو بائیڈن کے بھائیوں اور بہن سمیت 200 امریکیوں پر روسی پابندی عائد

7 1

ماسکو(کوہسار نیوز)صدر پوٹن نے امریکی ہم منصب کے دو بھائیوں، ایک بہن، چند دیگر رشتہ داروں اور پریس سیکرٹری سمیت 200 امریکی شہریوں کے روس میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے 200 سے امریکی شہریوں کے ملک میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی ہے۔ جن افراد پر روس میں داخل ہونے پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں امریکی صدر جوبائیڈن کے بھائی جیمس برین بائیڈن، فرانسس ویلیئم بائیڈن اور بہن ویلیری بائیڈن اونز شامل ہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن کے دیگر رشتے داروں کے علاوہ پابندی کا شکار ہونے والوں میں ان کی پریس سیکرٹری کیرن جین پیئررے بھی شامل ہیں۔
روس کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں امریکا کی جانب سے روس پر لگائی گئی پابندیوں کا ردعمل ہیں۔ امریکا نے روس پر یہ پابندیاں یوکرین جنگ کے تناظر میں عائد کی تھیں۔
واضح رہے کہ روس اور یوکرین جنگ کو 8 ماہ مکمل ہوچکے ہیں اور اس دوران روس نے چار یوکرینی علاقوں کو جبری طور پر اپنی ریاست میں ضم کرلیا جس پر مغربی ممالک نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481