اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فائنل سے ایک دن قبل میلبرن گراؤنڈپاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھا

sports

میلبرن (کوہسار نیوز)آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل فینز کے لیے فینز زون کا اہتمام کیا جہاں فینز کو فائنلسٹ ٹیموں کو قریب سے دیکھنے اور ان سے ملاقات کا موقع فراہم کرنا تھا۔
پاکستانی شائقین نے موقع سے پورا فائدہ اٹھایا اور سینکڑوں کی تعداد میں میلبرن گراؤنڈ میں بنائے گئے فینز زون میں پہنچ گئے، ہر طرف صرف پاکستانی فینز ہی تھے اور میدان پاکستان زندہ باد اور دل دل پاکستان سے گونج اٹھا تھا۔
کسی کے ہاتھ میں پاکستانی جھنڈا تھا تو کوئی خود پاکستان کے رنگ میں رنگا ہوا تھا، فینز زون کے سامنے بنایا گیا اسٹیج بھی دلکش تھا، اسٹیج پر موجود گلوکارہ نے انگلش گانے گائے تو شائقین پاکستان نے انہیں دل دل پاکستان گانے کی فرمائش کی لیکن وہ مسکرا کر نیچے اتر گئیں۔
اس کے بعد ورلڈ کپ کی ٹرافی اسٹیج پر لائی گئی، فینز نے دور سے ٹرافی کی تصاویر بنائیں، پاکستان فینز اتنے زیادہ تھے کہ انتظامیہ کوئی رکس لینا نہیں چاہتی تھی۔
پاکستان کی ٹیم کو اسٹیج پر تو لایا گیا لیکن فینز کے قریب نہیں بھیجا گیا، مجبوراً فینز نے دور سے ہی کھلاڑیوں کی تصاویر بنوائیں۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481