ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے انڈیا کو دس وکٹوں سے شکست دے دی۔
انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بیس اووروں میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔
جواب میں انگلینڈ کے افتتاحی بلے بازوں نے یہ ہدف 16 اوورز میں پورا کر لیا۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پاکستان پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکا ہے۔ فائنل اتوار، 13 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
