اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

امریکی مڈ ٹرم الیکشن ۔۔ ڈیموکریٹس کے ہاتھوں سے کنٹرول نکل گیا

Picsart 22 11 10 14 00 02 553

تازہ ترین خبروں کے مطابق امریکی مڈ ٹرم الیکشن میں ایوان نمائندگان میں ری پبلکنز کو برتری حاصل ہو گئی ہے اور ڈیمو کریٹس کے ہاتھوں سے کنٹرول جاتا نظر آ رہا ہے ۔

اب تک کے موصولہ نتائج کے مطابق 435 رکنی ایوان میں ری بلکنز کو 204 جبکہ ڈیموکریٹس کو صرف 176 نشستیں حاصل ہوسکی ہیں۔ جب کہ بقیہ نشستوں پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ یاد رہے کہ سینیٹ میں دونوں جماعتوں کو 48-48 نشستیں حاصل ہیں۔

یہ بھی خبر ہے کہ جارجیا میں سینیٹر رافیل اور ہرشل والکر کے درمیان دوبارہ مقابلہ ہوگا۔ اگر رافیل ہارگئے تو سینیٹ پر ڈیموکریٹس کا کنٹرول بھی خطرے میں پڑنے کا خدشہ پیدا ہو جائے گا۔

گزشتہ روز امریکی شہریوں نے ایوان نمائندگان کی تمام 435 اور سینیٹ کی 100 میں سے 35 نشستوں، 36 گورنروں، ریاستی اسمبلیوں اور مقامی سطح پر عوامی نمائندوں کا انتخاب کرنے کے لیے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا۔

موصولہ تازہ ترین نتائج کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں ریپلکنز کو برتری حاصل ہو گئی ہے اور یوں عملی طور پر ڈیموکریٹس اپنا کنٹرول کھو بیٹھے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481