اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ڈچ کھلاڑی کو متنازع امپائر ایراسمس کے سیمی فائنل میں ہونے پر تشویش

2 2

نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کولن ایکرمین نے متنازع امپائر ماریس ایراسمس سے متعلق تشویش کا اظہار کر دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کولن ایکرمین نے جنوبی افریقی امپائر ماریس ایراسمس کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں قومی ٹیم کے کپتان امپائر سے بحث کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

کولن ایکرمین نے ماریس ایراسمس کی تصاویر کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ نہیں، ایک بار پھر سیمی فائنل میں۔

انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو مشورہ دیا کہ پاکستان کو اس آدمی پر تشویش کا اظہار کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کیا تھا۔

آئی سی سی نے جنوبی افریقی ماریس ایراسمس کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل میں امپائر مقرر کیا ہے۔

ماریس ایراسمس ورلڈ کپ میں متنازع فیصلوں کی وجہ سے تنقید کا شکار رہے ہیں، ان کے ساتھ رچرڈ النگورتھ بھی آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل میچ میں رچرڈ کیٹلبرا کو تھرڈ امپائر اور مائیکل گف کو فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے جبکہ کرس براڈ میچ ریفری ہوں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481