میلبرن ( کوہسار نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا اتوار کو ہوگا، جس کی تیاری کے لیے پاکستان ٹیم نے میلبرن میں جم ٹریننگ کی، کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی۔
قومی ٹیم نے اس کی تیاری کے لیے میلبرن کرکٹ گراونڈ میں 3 گھنٹے طویل ٹریننگ سیشن کیا، جہاں وقفے وقفے سے بوندا باندی بھی ہوئی،کھلاڑیوں نے بولنگ اور بیٹنگ کی جم کے پریکٹس کی۔
شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور محمد حارث نے مکمل ردھم کے ساتھ بولنگ کی، قومی بیٹرز کو بھی انہیں کھیلنے میں کچھ دقت پیش آئی۔
دوسری جانب ٹریننگ سیشن کے دوران کپتان بابر اعظم نے مینٹور میتھیو ہیڈن سے مشاورت بھی کی۔
ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ اتوار کو ہوگا، میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
