اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سفارت کار کے قتل پر 6 رکنی سعودی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

saudi1

کراچی(کوہسار نیوز)پاکستان میں سعودی سفارت کار کے قتل کی تحقیقات کے حوالے سے سعودی عرب کی 6 رکنی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا۔

وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے سعودی ٹیم کو سفارتکار کے قتل سے متعلق معلومات فراہم کر دیں۔

وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی سفارت کار کے قتل میں 3 افراد ملوث تھے۔ ملزمان میں سید وقار، رضا امام اور علی مستحسن شامل ہیں۔ تینوں ملزمان ایران میں روپوش ہیں۔

وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان کی درخواست پر انٹرپول نے ملزمان کے ریڈ نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

سعودی سفارت کار حسن القحطانی کو 16 مئی 2011 کو کراچی میں قتل  کیا گیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481